بدھ کو دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے جاری بلیٹن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1515 نئے کیسز ریکارڈ کیے جانے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد 652742 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 903 مزید مریضوں کے صحت مند ہونے سے یہ تعداد بڑھ کر 636267 ہوگئی ہے۔
دہلی میں جمعرات کے روز فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 5497 ہوگئی۔ دارالحکومت میں صحت مند افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملات میں اضافہ ہوا ہے۔
اس دوران مزید پانچ مریضوں کی اموات سے یہ تعداد 10978 تک پہنچ گئی ہے۔ دارالحکومت میں اموات کی شرح محض 1.68 ہے۔ مرنے والوں کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔