اطلاعات کے مطابق دہلی پولیس کی بس نمبر Dl1VB9617 میں 15 طلبا کو لے جایا گیا۔ ان طلبا کو کالکا جی پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔
جامعہ احتجاج: 15 طلبہ کو حراست میں لیا گیا بتایا جا رہا ہے کہ جامعہ کے باہر آگ لگانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ تین بسوں کو آگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ درجنوں بائک جلا دی گئی ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا یونیورسٹی کے کیمپس میں پُر امن طور پر شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس دوران پولیس کے ذریعے کیمپس میں داخل ہوکر طلبا پر لاٹھی چارج کرنے کی خبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی کے اوکھلا علاقے میں تین مختلف احتجاجی مظاہرے ہو رہے تھے۔ متھرا روڈ پر گجر سماج کے ذریعے گزشتہ دنوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد احتجاج کیا جا رہا تھا جبکہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کے ذریعے یونیورسٹی کیمپس میں پُرامن احتجاج کیا جا رہا تھا۔