اردو

urdu

ETV Bharat / state

بہار جا رہے 15 مزدوروں کو پولیس نے روکا - تعداد 934 ہو چکی ہے

کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کئے گئے لاک ڈاؤن کے درمیان 15 مہاجر مزدوروں کو دہلی پولیس نے فتح پور علاقہ میں روک لیا۔

بہار جا رہے 15 مزدوروں کو پولیس نے روکا
بہار جا رہے 15 مزدوروں کو پولیس نے روکا

By

Published : Apr 28, 2020, 4:29 PM IST

یہ 15 مزدور سائیکل سے بہار کے مدھوبنی جا رہے تھے۔ ان کو دہلی پولیس نے فتح پور علاقے کے پاس روک لیا۔

تھوڑی دیر بعد ان کو سمجھا بجھا کر رادھا سوامی ستسنگ بھارتی مائنس کے مزدور کیمپ میں بھیج دیا گیا۔

اس سے قبل بھی دہلی سے بڑی تعداد میں مہاجر مزدور دہلی چھوڑ کر اترپردیش اور بہار جا چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت میں 25 مارچ سے لاک ڈاؤن ہے۔ پہلے یہ لاک ڈاؤن 14 اپریل تک تھا بعد میں اس میں توسیع کر کے اسے تین مئی تک کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں۔ کورونا وائرس سے دنیا بھر میں دو لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے 8.96 لاکھ سے زائد افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس سے 29 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں، جبکہ بھارت میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 934 ہو چکی ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر افراد میں سے تقریبا 6869 افراد ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details