اطلاعات کے مطابق اٹلی سے بھارت آئے 21 سیاحوں میں سے 15 سیاح کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے۔ ایمس کی جانب سے 21 سیاحوں کا ٹسٹ کیا گیا تھا جبکہ 15 سیاحوں کے ٹسٹ مثبت پائے گئے۔
اٹلی کے 15 سیاح کورونا وائرس سے متاثر، ایمس کی تصدیق - undefined
بھارت میں کورونا وائرس کے کچھ نئے کیسس سامنے آئے ہیں جبکہ حکومت نے اس سلسلہ میں عوام کو فکرمند نہ ہونے کا مشورہ دیا ہے۔
اٹلی کے 15 سیاح کورونا وائرس سے متاثر، ایمس کی تصدیق
کورونا وائرس سے متاثر اطالوی سیاحوں کو نئی دہلی میں چھاولا کے آئی ٹی بی پی کیمپ میں رکھا گیا ہے۔ تمام سیاحوں کو گذشتہ ایک روز سے سخت نگرانی میں رکھا گیا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں جاری کابینی اجلاس میں بھی کورونا وائرس کو لیکر غور و خوص کیا جارہا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم نے اس سلسلہ میں مناسب اقدامات کرنے کی عہدیداروں کو ہدایت دی تھی۔