اہل خانہ کے مطابق ان کی بچی قریب کی دکان پر ضروری اشیاء لانے کے لیے گئی تھی، پھر واپس نہیں آئی۔
اہل خانہ کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بھی اس نوعمر بچی کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔
متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ لڑکی کو کسی نے اغوا کیا ہے۔
متاثرہ بچی کا گھر لکشمی نگر کے ویسٹ گرو آنند نگر میں ہے۔ وہ گذشتہ 20 جون 2020 کو گھر سے سامان لانے کا کہہ کر نکلی تھی ، تاہم کئی گھنٹوں کے بعد بھی واپس نہیں آئی۔
اس کے بعد اہل خانہ نے لکشمی نگر پولیس اسٹیشن میں بچی کے غائب ہونے کی شکایت درج کروائی۔