اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: چودہ افراد کے خون کے نمونے پونے بھیجے گئے

دارالحکومت دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چین سے بھارت واپس آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کے امکان کے پیش نظر ان کی جانچ کی جارہی ہے اور 14 افراد کے خون کے نمونے جانچ کے لئے پونے بھیجے ہیں۔

14 patients suspected of corona virus admitted in RML Delhi
کورونا وائرس: چودہ افراد کے خون کے نمونے پونے بھیجے گئے

By

Published : Feb 4, 2020, 5:12 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:06 AM IST

جہاں چین میں پھیلے کورونا وائرس کا اثر مختلف ممالک میں دیکھا گیا ہے وہیں اب دارالحکومت دہلی میں اس وائرس سے ممکنہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہیں۔ در الحکومت دہلی کے ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال میں مریضوں کو خصوصی وارڈ (ائیسولیتڈ وارڈ) میں رکھا ہوا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔

کورونا وائرس: چودہ افراد کے خون کے نمونے پونے بھیجے گئے

رام منوہر لوہیا اسپتال سے موصولہ اطلاعات کے مطابق چین سے ہندوستان واپس آنے والے مسافروں میں کورونا وائرس کے امکان کے پیش نظر ان کی جانچ کی جارہی ہے اور 14 افراد کو اب تک اس وائرس سے متاثر پایا ہے۔ اگرچہ اس سے پہلے 13 مریضوں کی اطلاع ملی تھی لیکن منگل کو ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ تمام 14 مریضوں کو اسپتال کے خصوصی وارڈ (ائیسولیٹڈ وارڈ) میں رکھ کر ان کا علاج کیا جارہا ہے۔

پُونے سے رپورٹ آنے کے بعد کورونا وائرس کی تصدیق ہوگی
ڈاکٹر رام منوہر لوہیا اسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس 14 مشتبہ واقعات ہیں۔ ہم نے ان سب کے نمونے پونے تفتیش کے لئے بھیجے ہیں۔ رپورٹ ملنے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ نمونے منفی ہے یا مثبت۔ انہوں نے کہا گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے لیکن لوگوں کو احتیاط برتنا چاہیے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 4:06 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details