اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہیرو آئی لیگ کے 13 ویں سیزن کا آغاز - آئزول کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں شروع ہو رہو ہے

ہیرو آئی لیگ کا 13 واں سیزن 30 نومبر سے شروع ہورہا ہے، جس میں 11 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ہیرو آئی لیگ کے 13 ویں سیزن کا آغاز

By

Published : Nov 22, 2019, 8:24 AM IST

Updated : Nov 22, 2019, 9:22 AM IST

نئی دہلی میں ہیرو آئی لیگ کے 13 ویں مرحلے کا آغاز 30 نومبر کو آئزول کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے، اس لیگ میں تقریبا 11 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جبکہ پہلا میچ سابق چیمپئن موہن بگان ایف سی اور آئزول ایف سی کے مابین ہوگا۔

پچھلے مرحلے کے ہیرو سیکنڈ ڈویژن کی فاتح ٹیم، ٹی آر اے یو ایف سی، بھی اس لیگ میں شامل ہو رہی ہے جس سے ملنے کے بعد، اے آئی ایف ایف کے صدر پرفل پٹیل نے کہا کہ ہیرو آئی لیگ کے 13 ویں مرحلے میں ٹی آر اے یو ایف سی کا استقبال کرتے ہوئے ہمیں خوشی ہے۔

ہیرو آئی لیگ کے 13 ویں سیزن کا آغاز۔ویڈیو

واضح رہے کہ اس لیگ کی فاتح ٹیم ایک کروڑ روپے کا چیک وصول کرے گی ، جبکہ رنر اپ ٹیم 60 لاکھ روپے، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو بالترتیب 40 اور 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔


اس لیگ میں شامل ہونے والے ٹیموں میں چنئی سٹی ایف سی ، پنجاب ایف سی ، آئیزول ایف سی، نیروکا ایف سی، ٹی آر اے یو ایف سی، موہن بگان، کوئز ایسٹ بنگال، گوکولم کیرالہ ایف سی، چرچل برادرز ایف سی گوا، انڈین ایروز اور رئیل ہیں۔

Last Updated : Nov 22, 2019, 9:22 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details