اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کے 1359 نئے معاملے، کل اموات 650 ہوئیں

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ وہیں دوسری جانب سے کورونا وائرس سے متاثرین بھی صحت یاب ہورہے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے نئے معاملات
کورونا انفیکشن کے نئے معاملات

By

Published : Jun 4, 2020, 11:59 PM IST

قومی دار الحکومت دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے نئے 1359 معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 25 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اور اس دوران 22 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی کل تعداد 650 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی تاخیر شب جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 1359 نئے معاملے سامنے آئے اور متاثرین کی کل تعداد 25004 پر پہنچ گئی۔

وزارت کے مطابق دہلی میں کورونا انفیکشن سے 9898 لوگ پوری طرح صحت مند ہوچکے ہیں جن میں 356 لوگ آج ٹھیک ہوئے ہیں۔ فی الحال کورونا کے 14456 سرگرم معاملے ہیں۔

کل تک یہاں کورونا وبا سے مرنے والوں کی تعداد 606 تھی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 لوگوں کی موت ہوئی ہے جبکہ موت کے باقی اعداد پہلے کے ہیں جس سے مہلوکین کی تعداد 650 تک پہنچ گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details