انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی جانچ کرنے والی لیبز کی فہرست میں چھ نام شامل کیے گئے ہیں۔ ان میں سرکاری لیب 906 اور نجی لیب 410 شامل ہیں۔
ملک بھر میں 1،316 کورونا ٹیسٹ لیبز - India
ملک بھر میں کورونا وائرس کوویڈ19 کی جانچ کرنے والی لیبز کی تعداد بڑھ کر 1،316 ہوگئی ہے۔
ریئل ٹائم آرٹی پی سی آر پر مبنی ٹیسٹ لیب اس وقت 675 ہے (سرکاری : 411 ، نجی: 264) جبکہ ٹرونیٹ پر مبنی ٹیسٹ لیب نمبر 537 (سرکاری: 465 ، نجی: 72) اور سی بی این اے ٹی پر مبنی ٹیسٹ لیب 104 (سرکاری: 30 ، نجی: 74) ہیں۔ان 1،316 لیبز نے 28 جولائی کو کورونا وائرس کے انفیکشن کا پتہ لگانے کے لیے 4،08،855 نمونوں کی جانچ کی۔
اس طرح اب تک مجموعی طور پر 1،77،43،740 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ چھ ماہ قبل 23 جنوری تک ، پونے میں صرف ایک لیب میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کرنے کی سہولت موجود تھی ، لیکن اب ملک بھر میں 1،316 لیبز کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ کرنے کے لئے مستقل طور پر کام کر رہی ہیں۔