اردو

urdu

ETV Bharat / state

دفع 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمہ - دہلی میں 930 گاڑیوں کو ضبط

کوروناوائرس کے پیش نظر دہلی میں دفع 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔

دفع 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمہ
دفع 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمہ

By

Published : Mar 26, 2020, 9:26 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں پولیس نے ان لوگوں کے خلاف ایکشن لیا ہے، جو لولاک ڈاؤن اور 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔

دفع 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مقدمہ

واضح رہے کہ آج دہلی میں پولیس کی جانب سے 130 ایف آئی آر درج کرکے انہوں گرفتار کیا گیا ہے، لاک ڈاؤن اور دفع 144 نافذ ہونے کے باوجود اس کی پاسداری نہیں کررہے تھے۔

خیال رہے کہ اس کے علاوہ دہلی پولیس نے مختلف علاقوں سے 4923 افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے، تاہم 930 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔

آج دہلی میں پولیس کی جانب سے 130 ایف آئی آر درج کرکے انہوں گرفتار کیا گیا ہے، لاک ڈاؤن اور دفع 144 نافذ ہونے کے باوجود اس کی پاسداری نہیں کررہے تھے

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن اور دفع 144 کے نفاذ کی خلاف وزری کرنے والوں کے تئیں سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان تمام ایف آئی آر اور گرفتاریوں نے بعد اب اس کا اثر اب دیکھنے کو مل رہا ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد میں کمی نظر آرہی ہے۔

دہلی پولیس نے مختلف علاقوں سے 4923 افراد کو پولیس نے حراست میں لیا ہے، تاہم 930 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے

انہوں نے کہا کہ گذشتہ منگل کو 299 اور بدھ کو 183 ایف آئی آر درج کی گئی تھی، وہیں جمعرات کو ایسے لوگوں کے خلاف 130 مقدمے درج ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر افراد دفع 144 اور لاک ڈاؤن پر عمل پیرا ہیں، وہیں پولیس نے آج 4923 افراد کو حراست میں لیا تھا، لیکن انہیں بعد میں چھوڑ دیا گیا۔

کوروناوائرس کے پیش نظر دہلی میں دفع 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے

وہیں دہلی میں ضروری اشیاء پہنچانے کے لیے دہلی پولیس کی جانب سے 'موومینٹ پاس' جاری کیا جارہا ہے، جس کی مدد سے لوگ گاڑیاں چلاسکتے ہیں، اور دہلی کی سرحد کو بھی عبور کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایسے 23119 پاس منگل کو مختلف اضلاع کے ڈی سی پی دفتر سے جاری کیے گے تھے، جبکہ بدھ کو اس کی کل تعداد 6141 ہوگئی، تاہم آج اس کی تعداد میں اضافہ ہوکر 13915 ہوگئی ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details