اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: گیس سلنڈر پھٹنے سے 13 افراد زخمی - منگول پوری علاقے میں گیس سلنڈر لیک

فائر بریگیڈ نے بتایا کہ دہلی کے منگولپوری علاقے کے ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے کم از کم 13 افراد زخمی ہوگئے۔ تو وہیں ایک گھنٹہ کے اندر اندر آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

دہلی: گیس سلنڈر پھٹنے سے 13 افراد زخمی
دہلی: گیس سلنڈر پھٹنے سے 13 افراد زخمی

By

Published : Jun 20, 2021, 10:01 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے منگول پوری علاقے کے ایک گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے کے سبب 13 افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کریا گیا۔

اس ضمن میں فائر بریگیڈ ایک عہدیدار نے بتایا کہ سلنڈر پھٹنے کے بارے میں فائر ڈیپارٹمنٹ کو فون آیا جس کے بعد فائر بریگیڈ کے 3 ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کی کڑی مشکت کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ زخمی ہونے والے 13 افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سلنڈر لیک ہونے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی ایمس میں آتشزدگی، بڑی مشقت کے بعد قابو پایا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details