اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1295 نئے کیسز - دہلی میں کورونا مریض

گزشتہ تین دنوں میں بالترتیب 1106، 1163 اور 1295 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایک طرف کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے تو وہیں دوسری طرف کورونا کی وجہ سے دہلی میں لگاتار اموات بھی جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کورونا سے 13 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1295 نئے کیسز
دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1295 نئے کیسز

By

Published : May 31, 2020, 9:06 PM IST

قومی دارلحکومت دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1295 نئے کیسز درج کئے گئے ہیں، جو ایک دن میں اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔ اس اضافے کے ساتھ ہی دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد 19844 ہو گئی ہے۔

دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1295 نئے کیسز

گزشتہ تین دنوں میں بالترتیب 1024، 1106 اور 1163 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ ایک طرف کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں دوسری طرف کورونا کی وجہ سے دہلی میں لگاتار اموات بھی جاری ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کورونا سے 13 افراد کی موت ہوچکی ہے ۔

دہلی: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1295 نئے کیسز

ایک ہی دن میں کورونا سے اموات کے 57 واقعات ریکارڈ کیے گئے اور اس اضافے کے ساتھ ہی دہلی میں مرنے والوں کی کل تعداد 473 ہوگئی۔

کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی تعداد اوراس وباء سے ہونے والے اموات کے علاوہ بھی لوگوں کی ایک بڑی تعداد کورونا سے صحت یاب ہو رہی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران دہلی میں کورونا سے 416 افراد صحتیاب ہوئے ہیں اور اس اضافے کے ساتھ ہی اب تک مجموعی طور پر 8478 افراد کورونا سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details