قومی دار الحکومت نئی دہلی میں کورونا وائرس کے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 1282 کیسز سامنے آئے اور متاثرین کے اعداد و شمار 29 ہزار کے قریب پہنچ گئے جبکہ 51 مریضوں کی موت سے اموات کی تعداد بڑھ کر 812 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی دیر رات جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کے 1282 کیسز آئے اور کل تعداد 28936 پر پہنچ گئی۔