اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھارت: کورونا جانچ کی تعداد 11 کروڑ سے تجاوز - کورونا وائرس سے روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ یکم نومبر تک کورونا ٹیسٹ کی مجموعی تعداد 11 کروڑ 7 لاکھ 43 ہزار 103 ہوگئی ہے۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر

By

Published : Nov 2, 2020, 1:43 PM IST

یکم نومبر تک ملک میں کورونا وائرس سے روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کے ذریعے متاثرہ افراد کا پتہ لگانے کی مہم میں جانچ کی مجموعی تعداد 11 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔

رواں سال 30 جنوری کو ملک میں عالمی وبا کا کوڈ 19 کا پہلا کیسز سامنے آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے ٹیسٹ کا دائرہ بڑھایا اور کورونا کا پتہ لگانے اور وائرس کی روک تھام پر توجہ دی۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ یکم نومبر تک کورونا ٹیسٹ کی مجموعی تعداد 11 کروڑ 7 لاکھ 43 ہزار 103 ہوگئی ہے۔

یکم نومبر کو آٹھ لاکھ 55 ہزار 800 جانچ کی گئی۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک میں 24 ستمبر کو ایک دن میں 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details