دہلی میں مقیم افغان سکھ ندن سنگھ سمیت 10 دیگر افراد اتوار کے روز بھارت واپس آئیں گے۔ قابل ذکر ہے کہ ندن سنگھ کو شدت پسندوں نے اغوا کیا تھا۔
ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ 11 سکھوں کو بھارتی شہریت دیے جانے کی امید ہے۔
اطلاعات کے مطابق مارچ 2020 میں کابل کے شور بازار میں گردوارہ گرو ہر رائے کے شدت پسندانہ حملے میں 25 سے زائد افغان سکھ اور ایک بھارتی سکھ ہلاک ہوئے تھے۔ کئی افراد کو مسلح طالبان افراد نے اغوا کیا تھا اور گردوارہ میں رہنے پر مجبور کیا گیا تھا۔
گیارہ افغان سکھوں کا ایک گروپ، جو بھارت کے وعدہ کردہ سہولت مشن میں شامل ہونے کے خواہاں تھے اتوار کو دہلی پہنچیں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس گروپ میں ندن سنگھ سچدیو بھی شامل ہیں جسے مبینہ طور پر کابل میں اغوا کیا گیا تھا لیکن بعد میں اسے افغان سکیورٹی فورسز نے بچایا تھا۔
سچدیو کے بھائی چرن سنگھ سچدیو نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'ہندو سکھ برادری کے 11 اراکین اتوار کو بھارت پہنچیں گے اور اس گروپ میں میرا بھائی ندن بھی واپس آجائے گا۔ ایک 14 سالہ لڑکی نے کابل گردوارہ حملے میں اپنے والد کو کھو دیا تھا۔ اسے اغوا بھی کیا گیا تھا اور بعد میں انہیں بازیاب کرایا گیا تھا۔ '