اسکول میں موجود انتخابی افسران نے بزرگ خاتون کا مالا ڈال کر استقبال کیا۔ دہلی انتخاب میں الگ الگ رنگ دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ یہاں کئی نوجوان ایسے ہیں جنہوں نے پہلی بار اپنے وؤٹ کا استعمال کیا ہے تو کئی بزرگوں نے اپنے حق رائے دہی کا اسعتعمال کیا ہے۔
دہلی اسمبلی انتخاب میں 108 برس کی بزرگ نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر کے لوگوں کو وؤٹ ڈالنے کی ترغیب دی۔ خاص بات یہ رہی کہ یہ خاتون اپنے پیروں سے چل کر پولنگ بوتھ پہنچی اور اپنے حق اے رائے دہی کا استعمال کیا۔