وزارت صحت کے ترجمان لو اگروال نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جو چھ مریض ہلاک ہوئے ہیں، ان کی عمر زیادہ تھی اور کورونا وائرس کے مریضوں کے رابطے میں بھی آئے تھے۔
ملک میں کورونا وائرس کے 106 نئے کیسز، چھ ہلاک - ملک میں کورونا وائرس کے 106 نئے کیسز
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (كووڈ 19) کے 106 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 979 ہو گئی ہے اور چھ مریضوں کی ہلاکت کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت حکومت کی توجہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثرہ علاقوں پر ہے اور تمام ریاستوں کے ساتھ مل کر کمیونٹی سرویلنس اور کنٹیکٹ ٹریسنگ جیسی کوششوں پر ہے نیز لاک ڈاؤن اور سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل درآمد پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ حکومت طبی بنیادی ڈھانچے کو بھی مضبوط بنا رہی ہے اور ریاستوں سے كووڈ وقف اسپتال، بلاک، آئیسولیشن وارڈ قائم کرنے پر بات چیت کی جا رہی ہے۔
مرکزی صحت سکریٹری نے آج کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تمام ریاستوں کے صحت سکریٹریز کے ساتھ بات چیت کر کے ان کے یہاں كووڈ وقف اسپتالوں کے سلسلے میں معلومات حاصل کی اور ان اسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں اضافہ، ڈیڈیکیٹیڈ بلاک قائم کرنے اور دوسرے مریضوں سے مختلف رکھنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ کچھ اسپتالوں میں دیگر بیماریوں کے مریضوں کو الگ شفٹ کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔