اردو

urdu

ETV Bharat / state

دہلی میں کورونا کے نئے 10489 کیسز، 308 اموات - دارالحکومت دہلی میں کورونا کیسز

دارالحکومت دہلی میں کورونا کیسز میں تھوڑی کمی آئی ہے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 10،489 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اورمزید 308 مریضوں کی موت ہوگئی ہے، جبکہ راحت کی بات یہ ہے کہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی اور یہ تعداد 15،189 تک پہچ گئی۔

دہلی میں کورونا کے10489 کیسز، 308 اموات
دہلی میں کورونا کے10489 کیسز، 308 اموات

By

Published : May 14, 2021, 11:15 AM IST

دہلی میں کورونا کے نئے کیسز کے مقابلہ میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے ایکٹو کیسز میں کمی درج کی گئی۔ دہلی میں جمعرات کے روز ایکٹو کیسز کم ہوکر 77،717 تک پہنچ گئی ہے۔

دہلی میں کورونا کے نئے 10489 کیسز، 308 اموات

دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس دوران 10،489 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 13،72،475 تک پہنچ گئی، جبکہ مزید 15،189 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 12،74،140 ہوگئی ہے۔
اس دوران مزید308 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 20،618 تک پہنچ گئی۔

وہیں دارالحکومت میں شرح اموات 1.50 فیصد ہے۔ اموات کے معاملے میں دہلی ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

دارالحکومت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 71،675 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ اس کے ساتھ اب تک جانچے گئے نمونوں کی تعداد 4.22 کروڑ کو عبور کر چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details