ڈی سی پی راجیش دیو نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مزید مظاہرین کی شناخت کی جارہی ہے۔
دہلی پولیس نے 102 افراد کو گرفتار کیا سی اے اے کے خلاف دہلی کے مختلف علاقوں میں پرتشدد احتجاج کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے اس سلسلہ میں متعدد لوگوں کو مقدمات درج کرتے ہوئے کاروائی کا آغاز کیا تھا۔
ڈی سی پی راجیش دیو نے بتایا کہ 2 ایف آئی آر جامعہ تھانے میں، ایک ایف آئی آر نیو فرینڈس کالونی تھانے میں، ایک ایف آئی آر دریاگنج تھانے میں جبکہ چھہ دیگر ایف آئی آر یمنا پار کے دیگر تھانوں میں درج کی گئی ہے۔
راجیش دیو نے بتایا کہ اس پورے معاملے کی تفتیش کرائم برانچ کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں اب تک 102 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔