نئی دہلی: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ دارالحکومت میں خواتین کے لیے 100 خصوصی محلہ کلینک کھولے جائیں گے جس میں تمام عملہ خواتین ہوں گی۔چار مہیلا محلہ کلینک کا افتتاح کرنے کے بعد مسٹر کیجریوال نے آج کہا کہ انہیں یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ دہلی میں خواتین کے لیے الگ سے چار مہیلا محلہ کلینک کھولے جا رہے ہیں۔ آنے والے وقت میں پہلے مرحلے کے تحت 100 مہیلا محلہ کلینک کھولے جائیں گے۔CM Kejriwal On Mahila Mohalla Clinics
اس کے بعد بھی کئی اور مہیلا محلہ کلینک کھولے جائیں گے۔ صرف خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں کا علاج کیا جائے گا۔ مہیلا محلہ کلینک میں تمام ملازمین خواتین ہوں گی۔ اس سے خواتین کو اپنے مسائل بتانے میں سہولت ہوگی۔ مہیلا محلہ کلینک میں ادویات، ٹیسٹ اور تمام علاج مفت ہوں گے۔ محلہ کلینک میں عام طور پر 239 قسم کے ٹیسٹ کیے جاتے ہیں۔ یہ تمام ٹیسٹ مہیلا محلہ کلینک میں بھی کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ خواتین سے متعلق جو بھی ٹیسٹ ہوں گے وہ بھی کرائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی میں بنیادی صحت کی دیکھ بھال کے لیے محلہ کلینک ہیں، جن میں کھانسی، نزلہ، بخار جیسی معمولی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ دہلی میں ہماری حکومت بننے سے پہلے کئی بڑے اسپتال تھے لیکن لوگوں کو چھوٹی موٹی بیماریوں کے لیے بھی بڑے اسپتالوں میں بھاگنا پڑتا تھا۔ ان ہسپتالوں میں لمبی لائنیں لگ جاتی تھیں۔ پہلے دوائیاں دستیاب نہیں تھیں۔ اب پوری دہلی میں 521 سے زیادہ محلہ کلینک شروع ہو چکے ہیں۔ اب لوگوں کو معمولی بیماریوں کے لیے بڑے اسپتالوں میں بھاگنے کی ضرورت نہیں۔ اب لوگوں کی معمولی بیماریوں کا علاج ان کے محلہ میں واقع محلہ کلینک میں کیا جاتا ہے۔