وزارت داخلہ نے پولیس اسٹیشنوں میں خواتین ہیلپ ڈیسک بنانے کے منصوبے کو منظوری دیتے ہوئے اس کے لئے نربھیا فنڈ کے تحت 100 کروڑ رپے کی رقم منظور دی گئی ہے۔
خواتین ہیلپ ڈیسک کا مقصد پولیس اسٹیشن کو خواتین کے لئے دوستانہ اور قابل اعتماد بنانا ہے۔ یہ خواتین کے لئے تھانے میں رابطہ کا پہلا اور واحد مرکز ہوگا۔ ڈیسک میں خاتون پولیس افسر کو تعینات کیا جائے گا۔