2020 میں جنوبی دہلی میں 100 سے زیادہ بچوں کے اغوا ہونے یا لاپتہ ہونے کی رپورٹ لکھائی گئی تھی۔ جنوبی دہلی کے ڈی سی پی نے اس بات کی جانکاری دی۔
ڈی سی پی اٹل ٹھاکر نے بتایا کہ ساؤتھ ڈسٹرکٹ پولیس کی اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ نے ان بچوں کا سراغ لگا کر بازیاب کرایا۔ ان میں سے 80 بچوں کی عمر ابھی 18 سال سے کم ہے۔
پولیس افسر کے مطابق ان لاپتہ بچوں کا سراغ دہلی اور دیگر ریاستوں جیسے بہار، اترپردیش، چھتیس گڑھ اور مغربی بنگال میں لگایا گیا تھا۔
اتل ٹھاکر نے کہا کہ ان بچوں کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ دہلی اور پڑوسی ریاستوں کے متعدد پولیس اسٹیشنوں میں درج کرائی گئی تھی۔ اینٹی ہیومن ٹریفکنگ یونٹ کی ٹیم نے ان بچوں کو بازیاب کرانے کے لیے مخلصانہ اور منظم کوشش کی۔