دارالحکومت دہلی میں ہفتے کے روز علی الصبح تغلق روڈ پر اورنگ زیب لین میں کچھ افراد جمع ہوئے اور وہاں سائن بورڈ پر پوسٹر چسپاں کیا۔ اس پوسٹر پر گرو تیغ بہادر لائن لکھی ہوئی تھی۔ یہاں سے پولیس نے 10 افراد کو حراست میں لیا ہے، جن کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
اورنگ زیب لین بورڈ پر گرو تیغ بہادر کا پوسٹر، 10 حراست میں
اورنگ زیب لین کے بورڈ پر پوسٹر چسپاں کرنے کے الزام میں 10 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کو موصولہ کال کے مطابق ان افراد کے بارے میں ایک ساتھ جمع ہونے کی معلومات ملی تھی۔
ڈی سی پی ایش سنگھل کے مطابق تغلق روڈ پولیس اسٹیشن پر صبح تقریبا 5.40 بجے فون آیا۔ اس کال میں بتایا گیا کہ کچھ لوگ تغلق روڈ پر واقع اورنگزیب لین میں جمع ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ایگل موٹرسائیکل پر تعینات پولیس اہلکار موقع پر پہنچے اور وہاں قریب 11 افراد جمع پائے گئے۔ یہ لوگ کرنال کی رہائشی انورادھا بھارگو کی سربراہی میں یہاں جمع ہوئے تھے۔ انہوں نے اورنگ زیب لین پر سائن بورڈ پر ایک پوسٹر چسپاں کیا۔ جس پر گرو تیغ بہادر لکھا تھا۔
پولیس ٹیم نے وہاں موجود 10 افراد کو حراست میں لیا اور انہیں تغلق روڈ پولیس اسٹیشن لائی۔ انورادھا بھارگو پیشہ سے ایک وکیل ہیں۔ خبر لکھنے تک پولیس فی الحال ان سے پوچھ گچھ کر رہی تھی اور پورے واقعے کے لئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کر رہی ہے۔