اردو

urdu

ETV Bharat / state

Hand Grenades recovered from Delhi دہلی میں تقریباً 10 گرینیڈ برآمد، ایک شخص گرفتار

دہلی کے نریلا انڈسٹریل ایریا میں میٹرو وہار چوکی کے قریب 10 گرینیڈ برآمد ہوئے ہیں۔ اس معاملے مین ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Apr 11, 2023, 9:02 PM IST

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے آؤٹر نارتھ ضلع کے میٹرو وہار، فیس 2-ہولمبی کلاں علاقے کے پیچھے جنگل سے تقریبا 10گرینیڈ برآمد کئے گئے اور ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ پولیس نے بتایا کہ انہیں نو اپریل کو ہولمبی کلاں علاقے میں ملکی ہینڈ گرینیڈ پڑے ہونے کی اطلاع ملی تھی۔ دہلی پولیس نے کہا کہ حقائق کی تصدیق کے بعد خصوصی ملازمین کی ٹیم بھیجی گئی۔ ٹیم نے چھاپہ ماری کے دوران وہاں ایک مشتبہ شخص دلیپ (33)عرف بلا کو پکڑ لیا۔ پولیس نے کہا کہ مشتبہ کو حراست میں لے لیا اور اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔ مشتبہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس کے دوست نے اسے ان 10گرینیڈوں کو محفوظ مقام پر رکھنے کے لئے دیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ دلیپ کی نشان دہی پر گرینیڈ برآمد کر لئے۔ پولیس نے یہ بتایا کہ برآمد گرینیڈ کو ایک پلاسٹک کی بالٹی کے اندر رکھا گیا تھا اور گھاس اور جھاڑیوں سے ڈھک کر ایک نالے کے پاس مٹی میں دباکر رکھا گیا تھا۔ اس کے بارے میں کرائم اسکوائڈ اور بم ڈسپوزل کو اطلاع دی گئی۔ اس کے علاوہ۔متعلقہ خفیہ ایجنسیوں کوبھی ملزم سے پوچھ گچھ کرنے کے لئے اطلاع کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایاکہ تعزیرات ہند کی دفعہ 286اور دھماکہ خیز مواد ایکٹ3/4/5کے تحت ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے اور ایک دوسرے ملزم کی تلاش کی جا رہی ہے۔ پولیس نے کہا کہ ان گرینیڈ کو جنگل کی زمین میں چھپانے کا مقصد بھی واضح نہیں ہو پایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details