اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہوائی اڈے سے 1.34 کروڑ کی غیرملکی کرنسیاں ضبط

سنٹرل انڈسٹریئل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی (آئی جی آئی) ہوائی اڈے پر دو غیر ملکی شہریوں سمیت چار افراد کے پاس سے 1.34 کروڑ روپے کی غیر ملکی کرنسیاں ضبط کی ہیں۔

ہوائی اڈے سے 1.34 کروڑ کی غیرملکی کرنسیاں ضبط
ہوائی اڈے سے 1.34 کروڑ کی غیرملکی کرنسیاں ضبط

By

Published : Jan 31, 2020, 11:59 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 5:50 PM IST

سی آئی ایس ایف کے ذریعہ جاری کردہ بیان کے مطابق سی آئی ایس ایف کی نگرانی اور انٹیلی جنس حکام نے جمعرات کو ہوائی اڈے پر افغانستان کے دو شہریوں عبد ایس امیری اور ظفر محمد کے پاس سے قریب 22 لاکھ روپے قیمت کے 31 ہزار ڈالر برآمد کئے۔ دونوں نے ہی اس سلسلے میں کوئی تسلیم شدہ دستاویزات پیش نہیں کیا۔

ہوائی اڈے سے 1.34 کروڑ کی غیرملکی کرنسیاں ضبط
ایک اور معاملے میں سی آئی ایس ایف نے بینکاک جا رہے مسافر سریندر سنگھ کے پاس سے تقریبا 96 لاکھ روپے کے 119200 یورو اور 2000 ڈالر برآمد کئے۔ سریندر بھی غیر ملکی کرنسیوں کے سلسلے میں کوئی دستاویزات نہیں پیش کر سکا۔تیسرے معاملے میں دبئی جا رہے ہندوستانی مسافر حبیب اللہ کے پاس سے 8050 امریکی ڈالر، 3505 کویتی دینار، 2500 سعودی ریال اور 725 عمانی ریال برآمد کئے گئے۔ضبط شدہ غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت 16 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔سی آئی ایس ایف نےسریندر ا اور حبیب اللہ کو بھی کسٹم حکام کے حوالے کر دیا تاکہ انکے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔
Last Updated : Feb 28, 2020, 5:50 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

CISF

ABOUT THE AUTHOR

...view details