بارہمولہ:بارہمولہ پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع کے پولیس اسٹیشن شیری کی ایک ٹیم نے گانٹمولہ کالونی میں قائم ناکہ پر ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کے قبضے سے اسپاسمو پراکسیون پلس سائیکو ٹراپک کے 72 کیپسول برآمد ہوئے۔ پولیس نے اس کی شناخت گوہر احمد بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکنہ پہلوہران کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اسے گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن شیری منتقل کر دیا گیا ہے۔
بارہمولہ پولیس نے اس مناسبت سے پولیس اسٹیشن شیری میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ یاد رہے کہ رواں ماہ بارہمولہ میں اب تک درجن سے زائد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ بارہمولہ پولیس نے عادی اور مطلوب منشیات فروشوں پر این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے، ان میں سے ایک خاتون منشیات فروش بھی شامل ہے۔