ملک کے عوام کو کورونا وائرس جیسی وباء سے بچانے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے، تاکہ لوگوں کو کورونا وائرس سے بچایا جاسکے۔ لاک ڈاؤن میں بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو مزدوری، کاروبار، نوکری یا تعلیم کے لیے اپنے گھروں سے باہر گئے تھے اور اب دوسری ریاستوں میں پھنس گئے ہیں۔ ایسے لوگوں کو اب اپنے گھر واپس آنے کی فکر ستانے لگی ہے۔ اسی بیچ بہار سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جو لاک ڈاؤن کے دوران چھتس گڑھ کے علاقہ درگ کے رسالی میں پھنس گیا ہے۔ اس نے ریاست چھتس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل سے مدد کی درخواست کی ہے۔
نوجوان کی وزیر اعلی سے مدد طلب - لاک ڈاؤن
بہار کے ایک نوجوان نے ریاست چھتس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل سے ٹوئٹ کرکے مدد کی درخواست کی ہے۔ اس پر وزیر اعلی نے نوجوان کے ٹوئٹ کا جواب دیا اور اچھے مشوروں سے اس کی حوصلہ افزائی بھی کی۔
ٹوئٹر اکاؤنٹ میں اس نوجوان کا نام لکی بتایا جا رہا ہے۔ اس نے وزیر اعلی کو ٹوئٹ کیا ہے کہ ‘سر ہم لوگوں کو گھر جانا ہے، کیا کریں …؟ براہ کرم کچھ تو جواب دو سر .. اس پر ریاست چھتس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے جواب دیا کہ 'بیٹا ابھی گھر مت جاؤ۔ جہاں ہو وہیں رہو، مطالعہ کرو اس وقت محفوظ رہنا اور دوسروں کو محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے، اگر کوئی پریشانی ہو تو آگاہ کرنا۔
بتا دیں کہ چھتیس گڑھ حکومت کورونا وائرس کو لے کر بہت محتاط ہے۔ ریاست کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل چاہے وہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہو یا انتظامیہ کے ذریعہ، جن لوگوں کو بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وہ ان کی مدد کے لیے بھیج رہے ہیں تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔