اردو

urdu

ETV Bharat / state

دماغی بخار سے دو لوگوں کی موت - دماغی بخار سے موت

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بستر میں دماغی بخار سے دو لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔

دماغی بخار سے دو لوگوں کی موت

By

Published : Nov 22, 2019, 9:08 PM IST

دماغی بخارسے موت کا پہلا معاملہ جمعرات کی دیر شام علاج کے دوران ایک پرائیویٹ ہسپتال میں پیش آیا۔

طبی اطلاع کے مطابق توكاپال کے راجور میں رہنے والے دس برس کے لڑکے لكھمن کو دو دن پہلے دھرم پورہ علاقے کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جس نے جمعرات کی دیر شام دم توڑ دیا تھا۔

اسی طرح دنتے واڑہ کے كٹےكليان علاقے سے ساگر بگھیل نامی بچے کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رپورٹ میں پتہ چلا کہ اس کی موت بھی دماغی بخار کے سبب ہوئی تھی۔

دوسری جانب اس موسم میں دماغی بخار کے پھیلنے اور دو لوگوں کی موت کے واقعہ کے بعد طبی محکمہ کے افسران اور ڈاکٹر بھی حیرت زدہ ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details