اردو

urdu

ETV Bharat / state

Chhattisgarh Tractor Accident چھتیس گڑھ میں ٹریکٹر الٹنے سے دو افراد کی موت، تین زخمی - چھتیس گڑھ ٹریکٹر حادثہ

چھتیس گڑھ کے بستر میں ٹریکٹر کے الٹنے سے دو بچوں کی موت ہو گئی۔ ٹریکٹر پر کُل پانچ افراد سوار تھے۔ وہیں تین لوگوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ tractor overturns in Chhattisgarh

چھتیس گڑھ میں ٹریکٹر الٹنے سے دو افراد کی موت، تین زخمی
چھتیس گڑھ میں ٹریکٹر الٹنے سے دو افراد کی موت، تین زخمی

By

Published : May 5, 2023, 1:09 PM IST

جگدل پور:ریاست چھتیس گڑھ کے بستر ضلع کے بھان پوری تھانہ علاقے میں ٹریکٹر الٹنے سے دو بچوں کی موت ہو گئی جبکہ خاندان کے تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق کل شام کاوڑ گاؤں میں ایک ہی خاندان کے پانچ لوگ ٹریکٹر پر سوار ہوکر کھیت میں ہل چلا رہے تھے۔ ٹریکٹر کے اچانک الٹنے سے دو بچے موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ تینوں زخمیوں کو بھانپوری کے اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔ مرنے والوں میں پلو کشیپ (08) اور کمل کورم (06) شامل ہیں۔ بھانپوری تھانہ انچارج کشور کیوٹ نے بتایا کہ اس واقعہ کے بعد آس پاس کے لوگوں نے 108 ایمبولینس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی 108 ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی۔ پانچوں زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا۔ لیکن دونوں معصوم ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔

تین زخمیوں کو بھانپوری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈیمرپال اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام پانچ بجے پیش آیا۔ بھانپوری تھانہ علاقہ کے کاوڑ گاؤں میں ایک خاندان کے کچھ لوگ ٹریکٹر پر سوار ہو کر کھیت میں ہل چلا رہے تھے۔ کھیت میں ہل چلانے کے بعد سب ٹریکٹر میں گھر واپس جا رہے تھے۔ اسی دوران کھیت میں چلتے ہوئے ٹریکٹر بے قابو ہو کر الٹ گیا۔ ٹریکٹر الٹنے کی وجہ سے اس میں سوار افراد ٹریکٹر کی لپیٹ میں آ گئے۔ جس کی وجہ سے دو بچوں کی موت ہو گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details