سکما میں تین فوجی جوان کورونا سے متاثر - chhattisgarh corona news
جوانوں کو علاج کے لئے جگدل پور میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا۔
چھتیس گڑھ کے بستر زون کے سکما ضلع میں آج مرکزی سیکورٹی فورس کے تین جوان کورونا سے متاثر پائے گئے۔
سرکاری اطلاع کے مطابق جوان چھٹی سے لوٹ کر کورنٹائن سینٹر دورناپال میں ٹھہرے ہوئے تھے۔ آج وہ کورونا سے متاثر پائے گئے۔ ان جوانوں کو علاج کے لئے جگدل پور میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا۔
بستر ڈویژن کے مختلف ضلعوں سے نکسل سے متاثر علاقوں میں تعینات چھ ہزار جوان چھٹی پر گئے ہوئے تھے۔ اب وہ دھیرے دھیرے واپس لوٹ رہے ہیں۔ اب تک چھٹی سے لوٹنے والے جوانوں کی جانچ کے دوران پینتالیس سے زیادہ جوان کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔