اردو

urdu

ETV Bharat / state

'پالیتھین لائیے اور کھانا مفت کھائیے' - گارویج کیفے کا افتتاح

ملک کے پہلے گاربیج کیفے کا چھتیس گڑھ میں افتتاح کیا گیا ہے۔ ریاست کے وزیر ٹی ایس سہندیو نے بھارت کے پہلے گاربیج کیفے کا افتتاح کیا۔

ملک کا پہلا کیفے گارویج

By

Published : Oct 10, 2019, 10:16 AM IST

امبیکا پورمیونسپل کارپوریشن نے بس اسٹینڈ کے پاس اس کیفے کو تیار کرایا ہے۔ آپ یہاں آدھا کلو پالیتھین لانے پر ناشتہ اور ایک کلو پالیتھین لانے پر کھانا کھاسکتے ہیں۔

اس کیفے میں غریبوں کے پیٹ بھرنے کے ساتھ ساتھ صفائی کے سیکٹر میں بھی اہم کوشش کی جارہی ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت پلاسٹک کے عوض لوگوں کو پیٹ بھر کھانا یا ناشتہ مفت میں دیا جائے گا۔

ایسا ملک میں پہلی بار ہورہا ہے کہ پالیتھین جمع کرنے پر ناشتہ اور کھانا ملے گا۔ اس سے جہاں ضرورتمندوں کی ضرورت پوری ہورہی ہے وہیں پالیتھین سے شہر کو پاک اور صاف ستھرا بنانے میں مدد ملے گی۔

اس اسکیم کا فائدہ لینے کے لیے سب سے پہلے پالیتھین جمع کرنے والے شخص کو پالیتھین کو میونسپل کارپیوریشن کے سیگریگیشن سینٹر میں پہنچنا ہوگا۔

وہاں پالیتھین کا وزن کرنے کے بعد ایک کوپن جاری کیا جائے گا، یہ کوپن ایک کلو یا نصف کلو کے الگ الگ طور پر دیا جائے گا۔

کوپن کو لے کر امبیکارپور کے نئے بس اسٹینڈ کے آرام گھر میں ڈیولپ کیئے جارہے گارویج کیفے میں لے جانا ہوگا اور وہاں پر انہیں کوپن کے مطابق کھانا یا ناشتہ مفت میں دیا جائے گا۔

کوپن کے بدلے فری میں کھانا دینے پر ہر ایک کوپن کی شرح سے میونسپل کارپوریشن کھانے کے پیسے کی ادائیگی کرے گا۔ اس کے لیے میونسپل کارپورشین نے 6 لاکھ کی رقم منظور کی ہے۔ آگے ضرورت کے مطابق رقم کو بڑھایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details