ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بلاسپور کے سرگٹی علاقے کے کورمی گاؤں میں بدھ کے روز 4 لوگوں موت ہوگئی۔ جبکہ 2 افراد کو تشویناک حالت میں سمز میں داخل کرایا گیا۔ جہاں آج ان دونوں کی دوران علاج موت ہوگئی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ان لوگوں نے نشے کے لیے کچھ سیرپ پی لی تھی جس کی وجہ سے ان کی حالت بگڑ گئی۔ سیرپ پینے والوں میں سے 4 کی موت ہوگئی، جبکہ دو افراد کی آج دوران علاج موت ہوگئی۔ یعنی کل 6 افراد کی موت سیرپ پینے سے ہوئے۔ پہلے ہلاک ہونے والے چاروں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے۔
اس معاملے میں پولیس نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے پولیس کو اطلاع دیے بغیر ہی فوت ہونے والے افراد کی آخری رسومات ادا کر دی۔