ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع راج نندگاؤں (Rajnandgaon) میں پولیس نے جنگل میں نکسلیوں کے قبضے سے کثیر تعداد میں ہتھیار برآمد کیے ہیں جس میں 12 بور اور 315 بور کی بندوق سمیت روزمرہ کے استعمال کی اشیا شامل ہیں۔
ضلع پولیس فورس، آئی ٹی بی پی (ITBP)، ڈی آر جی، سی اے ایف کی مشترکہ کارروائیکے دوران نکسلیوں کا ہتھیار برآمد کیا گیا۔ یہ اشیا بورتلاو تھانہ علاقہ کے بڑھان چھاپر کے قریب جنگل میں ملیں۔
جانکاری کے مطابق راج نندگاؤں میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ایس ایچ او بورتالاؤ عبدالسمیر، اسسٹنٹ فائٹر اجے سنگھ آئی ٹی بی پی بورتالاؤ کی قیادت میں مشترکہ پولیس فورس تلاشی مہم پر نکلی۔ اس دوران نکسلیوں کی طرف سے چُھپائی گئے ہتھیار بڑھان چھاپر گاؤں کے قریب جنگل میں زیر زمین ٹھکانے سے برآمد کی گئیں۔