رائے پور:چھتیس گڑھ کے رائے پور میں کانگریس کے کنونشن کا آج دوسرا دن ہے۔ آج پرچم کشائی کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے صبح 10.30 بجے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد 11.15 بجے ترمیمی تجویز پیش کی جائے گی۔ صبح 11.30 بجے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی کی تقریر ہوگی۔ دوپہر 12 بجے سے شام 7 بجے تک سیاسی، اقتصادی اور بین الاقوامی تجاویز پر بحث کی جائے گی۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے مواصلاتی سربراہ جے رام رمیش نے آج کے پروگرام کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ "کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے صبح 9:50 بجے پرچم کشائی کریں گے۔ اس کے بعد کانگریس صدر 10:30 بجے کنونشن سے خطاب کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ 'ساڑھے گیارہ بجے کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی اپنا خطاب کریں گی۔ اس سے قبل کنونشن کی جانب سے تعریفی تجویز بھی پیش کی جائے گی۔ رمیش نے مزید کہا، "تین تجاویز پر بحث دوپہر 12 بجے شروع ہوگی، سیاسی تجویز، اقتصادی تجویز اور بین الاقوامی معیارات سے متعلق تجویز پیش کی جائے گی۔ ان تینوں تجاویز پر دوپہر 12 بجے سے شام 7 بجے تک بحث کی جائے گی۔ تجاویز پر رکن کی طرف سے ترمیم آئے گی۔ وہیں شام ساڑھے سات بجے ثقافتی پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔