بھوپیش بگھیل نے ایک پروگرام کے موقع پر الگ سے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی حکومت نے ڈاکٹر سنگھ کے خلاف کوئی تفتیش شروع نہیں کرائی۔ سول سپلائی کارپوریشن کے گھپلے کی تحقیقات ان کی حکومت نے شروع کی تھی۔ نان میں ان کے دور میں ہی اس پر چھاپہ مارا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تفتیشی افسر نے کہا تھا کہ پیسہ اس ڈومین میں گیا ہے جہاں ہم تفتیش نہیں کرسکتے ہیں۔ ہم نے اس ڈومین کی بھی چانچ کرنے کے لیے کہا ہے، تو ڈاکٹر سنگھ کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔
وزیر اعلی نے کہا کہ ڈاکٹر سنگھ نے اس تحقیقات کو بند کرانے کے لیے ہائی کورٹ میں خصوصی اجازت عرضی دائر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کا یہ پہلا انوکھا معاملہ ہے جس میں تحقیقات کا آغاز کرنے والا شخص تحقیقات کو بند کرنے کا مطالبہ کررہا ہے۔