دنیا کا ہر ملک پلاسٹک کو کم کرنے کی مہم میں مصروف ہے کیونکہ صرف پلاسٹک کو کم کرکے ہی ماحولیات کا تحفظ کیا جاسکتا ہے پلاسٹک کو ضائع کرنے کے لئے مختلف تکنیک استعمال کی جارہی ہیں۔
چنڈی گڑھ میں ایک ایسی ہی مثال قائم ہوئی ہے۔ چندی گڑھ انتظامیہ نے چندی گڑھ کے سیکٹر 17 میں پلاسٹک بوتل کروسر مشین لگائی ہے، جس کی قیمت 55 لاکھ روپے ہے۔
اس مشین سے نہ صرف پلاسٹک کی بوتلوں کو پروسس کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ مشین استعمال کرنے والے افراد کو ڈسکاؤنٹ بھی دیا جاتا ہے۔
یہ مشین چندی گڑھ سیکٹر 17 کے شاپنگ پلازہ میں لگائی گئی ہے ، جہاں روزانہ ہزاروں افراد پہنچ جاتے ہیں اور یہاں پلاسٹک کے پانی کی سیکڑوں بوتلوں کو بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔
اس مشین میں بوتل ڈالنے کے لئے ایک سوراخ بنایا گیا ہے۔ جہاں پلاسٹک کی بوتلیں ڈالی جاتی ہیں۔ نیز اس پر ایک کمپیوٹر اسکرین بھی نصب کی گئی ہے، جہاں سے لوگ اسے چلاسکتے ہیں۔