ملک میں لاک ڈاؤن کے بعد سبھی لوگوں کے تمام کام بند ہو گئے ہیں۔ ایسی صورتحال میں ریاستی حکومت کی طرف سے ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایات دی گئی ہیں کہ نجی اسکولز والدین سے فیس وصول نہ کریں، اس کو یقینی بنایا جائے۔
لاک ڈاؤن کے دوران نجی اسکولوں میں فیس وصولی پر پابندی - ریاست چھتس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل
ریاست چھتس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کی ہدایت کے بعد لاک ڈاؤن کے دوران نجی اسکولوں میں فیس وصولی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن کی صورت میں نجی اسکولوں کی فیس معاف کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔
وزیر اعلی بھوپیش بگھیل کی ہدایت کے بعد ریاست کے تمام نجی اسکولوں میں لاک ڈاؤن کے دوران فیس کی وصولی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ڈائریکٹر پبلک ایجوکیشن کی طرف سے نجی اسکولوں کو اس سلسلے میں فیس کی وصولی کو موخر کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر پبلک ایجوکیشن نے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ نجی اسکولوں کے مالکان کی پریشانیوں کے پیش نظر فی الوقت فیس نہ لیں۔
ضلعی تعلیمی عہدیداروں کو جاری کی جانے والی ہدایت میں کہا گیا ہے کہ 'ریاستی حکومت کو ایسی اطلاع موصول ہو رہی ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی بہت سے نجی اسکول والدین کو مکتوب فیس جمع کروانے کے سلسلے میں مسلسل پیغامات بھیج رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران اسکول کی فیس کی ادائیگی پر دباؤ ڈالنا مناسب نہیں ہے۔ ڈائریکٹر نے اس سلسلے میں تمام ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایت کی ہیں کہ وہ اپنے ماتحت دفاتر اور اسکولوں کو آگاہ کریں اور اس کی تعمیل کو یقینی بنائیں۔