اردو

urdu

ETV Bharat / state

سرگوجا: شہزادی ترشالا سنگھ کچرا جمع کرنے سڑک پر اتریں - سرگوجا نیوز

راج کمار آدتیشور شرن سنگھ دیو اور تریشالا سنگھ نے امبیکاپور کی سڑکوں پر صافائی دیدیوں کے ساتھ مل کر صفائی کی اور لوگوں سے شہر کو صاف رکھنے کی اپیل کی۔

شہزادی ترشالا سنگھ کچرا جمع کرنے سڑک پر اتریں
شہزادی ترشالا سنگھ کچرا جمع کرنے سڑک پر اتریں

By

Published : Feb 20, 2021, 8:26 PM IST

صفائی سروے سے قبل آج راج کمار آدتیشور شرن سنگھ دیو اور تریشالا سنگھ نے امبیکا پور کی سڑکوں کو صفائی دیدیوں کے ساتھ مل کر صفائی کی۔ نیز لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کچرا سڑک پر نہ پھینکیں۔

شہر میں صفائی سروے کے پیش نظر میونسپل کارپوریشن اور صفائی دیدیوں نے صفائی سے متعلق ایک ریلی بھی نکالی جس میں تریشالا سنگھ نے حصہ لیا اور پیدل چلتے ہوئے پورے شہر کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے لوگوں سے شہر کو صاف رکھنے کی اپیل کی۔

ویڈیو

اس کے علاوہ دیگر عوامی نمائندوں اور عہدیداروں نے بھی ریلی میں شرکت کی۔ صفائی دیدیوں کی شکایت پر ترشالا سنگھ نے یوزر چارج نہیں دینے والے لوگوں سے انہیں یوزر چارج دلوایا اور تمام لوگوں سے یوزر چارج دینے کی اپیل کی ۔

مزید پڑھیں:

'بیٹوں کو سرحد پر بھیجنے والے کسانوں کی بے عزتی کی گئی'


واضح رہے کہ تریشالا سنگھ سرگوجا کے شاہی خاندان کی راجکماری ہیں۔ ترشالا سنگھ وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو اور ان کے چھوٹے بھائی ارونیشور شرن سنگھ دیو کی بہو ہیں۔ وہ مدھیہ پردیش حکومت میں پنچایت وزیر ، مہندر سنگھ سیسودیا کی بیٹی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details