اردو

urdu

ETV Bharat / state

PM Modi In Chhattisgarh چھتیس گڑھ میں وزیراعظم مودی کی آج انتخابی ریلی

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ملک کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات 2023 کا اعلان کیا گیا ہے۔ اگلے ماہ ان ریاستوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ 3 دسمبر کو انتخابی نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ Assembly elections 2023 will be in five states

PM Modi In Chhattisgarh
PM Modi In Chhattisgarh

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 1:02 PM IST

رائے پور: چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات 2023 کے لئے بی جے پی نے اپنی پوری طاقت جھونک دی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج چھتیس گڑھ کے کانکیر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔ اسمبلی انتخابات کے اعلان کے بعد چھتیس گڑھ میں وزیراعظم نریندر مودی کی یہ پہلی عوامی ریلی ہوگی۔ ریاست میں پہلے مرحلے کی ووٹنگ 7 نومبر کو ہوگی۔ اس کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی کی انتخابی مہم کی قیادت سنبھالی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 9 اکتوبر کو چھتیس گڑھ سمیت پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کا اعلان کیا گیا۔ جس کے بعد وزیراعظم مودی کا چھتیس گڑھ کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وزیر اعظم مودی کی ریلی نکسل متاثرہ کانکیر ضلع میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دوپہر 3 بجے کانکیر شہر میں وزیراعظم نریندر مودی کی ریلی ہوگی۔

چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات 2023 کے پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ 7 نومبر کو ہوگی۔ اب پہلے مرحلے میں 20 نشستوں کے لیے انتخابی مہم میں صرف 4 دن باقی رہ گئے ہیں۔ چار دن کے بعد پہلے مرحلے کی انتخابی مہم 5 نومبر کی شام 5 بجے سے ختم ہوجائے گی۔ اس کے پیش نظر سیاسی پارٹیوں کے سٹار کمپینرز نے انتخابات میں اپنی تمام تر طاقت لگا دی ہے۔ وزیراعظم مودی کے علاوہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، آسام کے وزیر اعلی ہمانتا بسوا سرما، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، اسمرتی ایرانی جیسے بڑے رہنما بی جے پی کی مہم چلانے چھتیس گڑھ آ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: انتخابات قریب آتے ہی مرکزی ایجنسیاں بی جے پی کی 'پنا پرمکھ' بن جاتے ہیں: کانگریس

وزیراعظم نریندر مودی کی یہ عوامی ریلی دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 150 کلومیٹر دور شمالی بستر علاقے کے کانکیر میں منعقد ہونے والی ہے۔ اسی کے پیش نظر اس علاقہ میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کے اردگرد ہر کونے پر پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ جس میں ریاستی پولیس کے علاوہ نیم فوجی دستے، اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details