چھتیس گڑھ کے وزیراعلیٰ بھوپیش بگھیل نے دوسری ریاستوں سے آنے والے لوگوں، مہاجرمزدوروں کولازمی طورسےکوارنٹائن سنٹرمیں ٹھہرانے اوران کا کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت دی ہے۔
مسٹربگھیل نے آج جاری ہدایات میں کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن کوروکنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ دیگرریاستوں سے آنے والوں کو گاوں، گھر اورخاندان کے درمیان جانےسے پہلے انہیں گاوں کے باہر قائم کوارنٹائن سنٹر میں کچھ دنوں کے لئے احتیاط کے طورپر لازمی ٹھہرایا جائے اوران کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا جائے۔ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آنے پر ہی گاوں اورگھرخاندان میں جانے کی اجازت دی جائے۔