اردو

urdu

ETV Bharat / state

میڈیکل کالج میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے مریض کی موت - راج نندن گاؤں کے میڈیکل کالج

راج نندن گاؤں کے میڈیکل کالج سے ایک انتہائی دردناک خبر آئی ہے ، آکسیجن سلنڈر کے پھٹنے سے ایک مریض کی موت ہوگئی۔

oxygen cylinder burst in medical college in rajnandgaon
میڈیکل کالج میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے مریض کی موت

By

Published : Dec 2, 2020, 5:17 PM IST

ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع راجنندگاؤں میڈیکل کالج ہسپتال میں گذشتہ رات آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے مریض کی موت ہونے سے ہسپتال میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔

آکسیجن سلنڈر بدلنے کے دوران آئی سی یو کے وارڈ بوائے سے سلنڈر پھٹ گیا۔

سلنڈر پھٹنے کی وجہ سے زیادہ مقدار میں آکسیجن مریض کے جسم میں داخل ہوگیا، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔

ہلاک ہونے والے مریض موہن سنگھ کا تعلق ضلع بالود کے کلئی گاؤں سے تھا۔ اس کی عمر 65 برس تھی۔

مزید پڑھیں:غیر ملکی کرنسی کے ساتھ طیارہ مسافر گرفتار

وہ پیٹ کی بیماری کے علاج کے لئے میڈیکل کالج ہسپتال آیا تھا۔ تکلیف زیادہ ہونے کی وجہ سے اسے آکسیجن لگایا گیا تھا۔

میڈیکل کالج میں آکسیجن سلنڈر پھٹنے سے مریض کی موت

پولیس نے معاملہ کو درج کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

تاہم میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے انچارج سپرنٹنڈنٹ اجے کوسا کی جانب سے اس کی ترتید کی گئی ہے کہ ہسپتال کی لاپروائی سے مریض کی موت ہوئی ہے۔

وہیں مریض کے اہل خانہ ہسپتال انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگا رہے ہیں، تاہم اب اصل حقائق کا پتہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی پتہ چل سکے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details