بیجاپور: چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں پولیس اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے جوانوں نے ایک مشترکہ آپریشن میں ایک نکسلی کو دھماکہ خیز مواد کے ساتھ گرفتار کیا ہے جس پر 5 لاکھ روپے کا انعام ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ آجنے وارشنے نے آج بتایا کہ ضلع میں چلائی جا رہی نکسل مخالف مہم کے تحت بھیرم گڑھ ایریا کمیٹی کے ممبر مینو عرف منوج اور دیگر نکسلیوں کی موجودگی کی اطلاع پر جانگلہ پولس اسٹیشن کے انسپکٹر دھرمارام ٹرکی کی قیادت میں ضلعی فورس کے اہلکار اور سنٹرل ریزرو پولیس فورس کی 222 بٹالین کے اہلکاروں کی مشترکہ ٹیم سرچنگ پر نکلی تھی۔ فلوڈ پٹیل پارہ کے قریب جوانوں کو دیکھ کر چار سے پانچ لوگ بھاگنے لگے، تبھی ایک شخص کو پولس ٹیم نے محاصرے میں لے لیا، جس کے بعد جوانوں نے پوچھ تاچھ کی تو مینو عرف منوج باشندہ اسکول پارہ پلاویا اور بھیرم گڑھ ایریا کمیٹی کا رکن ہونے کا اعتراف کیا۔
اس پر چھتیس گڑھ حکومت نے 5 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ گرفتار نکسلی سے ایک دھماکہ خیز ڈیٹونیٹر برآمد ہوا ہے۔ وہیں چار افراد سامان چھوڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ جب ان کے تھیلوں کی چیکنگ کی گئی تو ان کے تھیلوں سے 10 عدد جیلیٹن، 5 عددجلیٹن الیکٹرک سوئچ، 5 عددن ڈیٹونیٹر سمیت دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔ پکڑا گیا نکسلی مینو عرف منوج 22 دسمبر 2009 کو پلیوایا پونیڈ میں پولیس پارٹی پر حملہ، 14 دسمبر 2012 کو پویامی بومڑا کا اغوا اور قتل، فروری 2023 میں دنتے واڑہ کے کانسٹیبل کے قتل سمیت دیگر واقعات میں ملوث تھا۔ گرفتار نکسلی کے خلاف جانگلا تھانے میں کارروائی کی گئی اور بیجاپور کی عدالت میں پیش کیا گیا۔