اردو

urdu

ETV Bharat / state

فوجی جوان نے ساتھیوں پر گولیاں چلائیں، ایک ہلاک - بستر

ریاست چھتیس گڑھ کے جگدل پور میں کسی بات پر تنازعہ کے بعد سی آر پی ایف کے جوان نے فائرنگ کر دی جس میں ایک جوان کی موت ہو گئی۔ دو جوان زخمی ہو گئے۔

one-dead-and-two-injured-crpf-personal-clash-in-jagdalpur
فوجیوں کے مابین جھگڑا

By

Published : Jan 29, 2021, 2:14 PM IST

فوجیوں کے مابین کسی چیز کو لے کر جھگڑا ہوا تھا۔ اس کے بعد گریش نامی نوجوان نے غصے میں آ کر پرمود اور سنتوش پر فائرنگ کردی۔ جوان نے اپنی رائفل میں موجود 30 کی 30 گولیوں کو پرمود پر فائر کیا اور پھر سنتوش کو 5 گولیاں ماری جس کی وجہ سے پرمود نامی فوجی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ سنتوش نامی نوجوان بری طرح زخمی ہوا ہے۔

فوجیوں کے مابین جھگڑا

جوانوں پر اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد ملزم جوان نے خود کو بھی گولی مار دی۔ اس کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

دونوں زخمیوں کو رائے پور اسپتال لے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

بستر کے آئی جی سندر راج پی نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details