اردو

urdu

ETV Bharat / state

چھتیس گڑھ: دھماکے سے ایک نوجوان زخمی - نکسلیوں نے بارودی سرنگ دھماکہ کیا

ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل متاثرہ علاقے میں ہوئے دھماکے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔

دھماکہ سے ایک نوجوان زخمی

By

Published : Oct 3, 2019, 1:47 PM IST


یہ دھماکہ ضلع سکما کے تونگپال کے پُسپاس علاقہ میں ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ریزرو گارڈ (ڈی آر جی) کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔ ڈی آر جی، ایک خصوصی فورس ہے جو نکسل انتہا پسندوں کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہے۔

دھماکہ سے ایک نوجوان زخمی
جانکاری کے مطابق فورس کا ایک گروپ پُسپاس علاقہ میں تلاشی لینے کے لیے نکلا تھا تبھی نکسلیوں نے بارودی سرنگ دھماکہ کیا جس میں فوج کا ایک جوان زخمی ہو گیا۔اس جوان کا نام سولم متا ہے اور اس کے پیر میں معمولی چوٹ آئی ہے۔ زخمی جوان کو فوج کے لوگ کندھے پر اٹھا کر اپنے ساتھ کیمپ لے گئے ۔ایس پی شلبھ سنہا نے اس کی تصدیق کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details