نئی دہلی: سڑک کی نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے آج چھتیس گڑھ کے رائے پور میں 9240 کروڑ روپے کے لاگت سے 33 قومی شاہراہ پروجیکٹوں کا آغاز کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔
مقامی میڈیکل کالج کے آڈیٹوریم میں وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کی صدارت میں منعقدہ ایک پروگرام میں مسٹر گڈکری نے ریاستی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ رعایتی بجلی پر رائے پور اور درگ کے درمیان مفت نقل و حمل کے لیے بیرون ملک کی طرح الیکٹرک ٹرام یا بس چلانے کا انتظام مرکز کی جانب سے فری میں کروانے اور جلد ہی چھتیس گڑھ میں ایک لاکھ کروڑ روپیے کی سڑک کی تعمیر کروانے کا اعلان کیا۔ Foundation Stone of 33 National Highways in Chhattisgarh
انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ کی سب سے بری طاقت ملک کی سب سے بڑی معدنیاتی اثاثہ ہے، اگر اس کا ویلیوئیشن درست ڈھنگ ہوگا تو ریاست کی ترقی ہوتی ہے۔ صنعت اور زراعت کی ترقی سے روزگار بڑھے گا اور غریبی دور ہوگی جس سے ریاست کی ترقی ہوگی۔ ہم چھتیس گڑھ کی سڑکوں کو امریکہ کی طرح بنائیں گے۔ گاؤں کو جوڑنا بے حد ضروری ہے۔