اردو

urdu

ETV Bharat / state

Murder in Chhattisgarh چھتیس گڑھ میں زمین کے تنازع میں ایک شخص کا قتل - جانجگیر چمپا میں قتل کیس

چھتیس گڑھ کے جانجگیر چمپا میں زمین کے تنازع پر دو نوجوانوں نے اپنے ہی چاچا کا قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ Murder in land dispute in Janjgir Champa

چھتیس گڑھ میں زمینی تنازعہ میں چچا کا قتل
چھتیس گڑھ میں زمینی تنازعہ میں چچا کا قتل

By

Published : Feb 4, 2023, 9:56 AM IST

چھتیس گڑھ میں زمینی تنازعہ میں چچا کا قتل

جانجگیر چمپا:ریاست چھتیس گڑھ کے جانجگیر چمپا میں دو نوجوانوں نے زمین کے تنازع پر اپنے ہی چچا کا قتل کر دیا۔ زمین کی حد بندی کے سلسلے میں چچا پٹواری آفس پہنچ گئے تھے۔ ملزمین بھی وہاں پہنچ گئے اور پٹواری اور ریونیو انسپکٹر کے سامنے چچا کا سر پتھر سے کچل کر ہلاک کر دیا۔ پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ معاملہ شیورینارائن تھانہ علاقے کے تنود گاؤں کا ہے۔ ملزمان نے پہلے زمین پر بیٹھے چچا کو اپنے ہاتھوں سے مارا۔ جب وہ شخص زمین پر گرا تو ایک بڑا پتھر اٹھا کر اس کے سر پر مار دیا۔ یہ پورا واقعہ زمین کے تنازع سے جڑا ہوا ہے۔ دونوں ملزمان رشتے میں بھتیجے ہیں۔ اس واقعہ کی ویڈیو وہاں موجود لوگوں نے اپنے فون میں ریکارڈ کر لی۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے۔ حالانکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

وہاں موجود گاؤں والوں نے قتل کے اس واقعے کی ویڈیو بنائی۔ اس کے بعد سے یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ای ٹی وی بھارت اس وائرل ویڈیو کی تصدیق نہیں کرتا ہے۔ گاؤں والوں نے بتایا کہ ویڈیو بناتے وقت ملزم نے انہیں دھمکی بھی دی تھی۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انیل سونی نے بتایا کہ "کھولبہرا ساہو تنود کا رہنے والا ہے۔ وہ خاندانی زمینی تنازعہ کی وجہ سے اس وقت بلاس پور ضلع کے لوہارسی میں رہ رہا تھا۔ وہ جمعرات کو اپنی زمین کی حد بندی کرنے کے لیے تنود گیا تھا۔ وہ پٹواری دفتر گیا، جہاں اس کے دونوں بھتیجے اتم پرساد ساہو اور سنتوش ساہو پہنچ گئے اور حد بندی نہ کرنے کے معاملے پر جھگڑا کیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس انل سونی نے مزید بتایا کہ "اتم ساہو کے چہرے، سینے اور ہاتھ اور ٹانگوں پر پڑے ایک بھاری پتھر سے کئی بار مارا گیا۔ جس کی وجہ سے اس شخص کی موت ہوگئی۔"

یہ بھی پڑھیں: Aurangabad Crime News پہلی بیوی کا قتل، دوسری فرار اور تیسری کا بھی قتل، شوہر فرار

ABOUT THE AUTHOR

...view details