نکسلیوں نے نوجوان کو قتل کردیا
چھتیس گڑھ کے بیجاپور ضلع میں نکسلیوں نے آج صبح مخبری کے شبہ میں ایک نوجوان کو بے دردی سے قتل کرکے اس کی لاش سڑک پر پھینک دی۔
پولس کے مطابق آج صبح موردونڈا گاؤں پر اچانک 15۔10 نے نکسلیوں نے دھاوا بول دیا۔ نکسلیوں نے نوجوان دنیش مارواڑی کو گھر سے باہر نکالا اور بندوق کی نوک پر اغوا کرکے جنگل لے گئے۔کچھ دیر بعد ہی نوجوان کی لاش اہم سڑک پر پائی گئی۔ نوجوان کوتیزدھار ہتھیار سے گلا ریت کر قتل کیا گیا ہے۔
لاش کے نزدیک سے ایک پرچہ برآمد ہوا ہے جس میں اسے پولس کا مخبربتایاگیا ہے۔ متوفی پیشے سے چرواہا ہے جو آواپلی کا رہنے والا ہے۔
بیجاپور پولس سپرنٹنڈنٹ دیوانگ پٹیل نے بتایا کہ لاش کو دیکھنے سے ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ یہ نکسلی قتل نہیں بلکہ آپسی رنجش کا نتیجہ ہے۔ نوجوان نہ پولس کا مخبر تھا اور نہ ہی خفیہ فوجی۔ لاش کے نزدیک سے جو پرچہ برآمد ہوا ہے اس کی تحریرنکسلیوں سے الگ ہے۔ پورے معاملے کا گہرائی سے جائزہ لیا جارہا ہے۔