ریاست چھتس گڑھ میں بھی کورونا وائرس کے معاملے تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور ریاست سمیت پورے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، ایسے میں غریب اور یومیہ مزدوروں کو کھانے پینے کی بہت دقت ہو رہی ہے۔
ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے آئے مسلم نوجوان بتا دیں کہ ایسی حالت میں چھتس گڑھ کے ضلع امبکا پور کے سرگجا علاقے میں کچھ مسلم نوجوان ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے آئے ہیں۔ جن کا سب سے بڑا مذہب انسانیت ہے۔ یہ نوجوان ضرورت مند لوگوں کو کھانا اور راشن دے رہے ہیں۔
یہ نوجوان امبکا پور کے مہامایا مارگ پر واقع شہید ویرنارائن چوک کے قریب رہتے ہیں۔ وہ کووڈ 19 کے بارے میں چوکس ہیں اور پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
غریب اور لاچار لوگوں کی مدد کرکے یہ نوجوان عمدہ مثالیں پیش کر رہے ہیں، جو راحت کی بات ہے۔
ابھی حال ہی میں کورونا پھیلانے کو لے کر دہلی کے تبلیغی مرکز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ لیکن سب ایک پروپیگنڈا تھا۔ اسی تبلیغی مرکز کو لے کر پورے ملک میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازش رچی جا رہی ہے۔
ایسے میں چھتس گڑھ کے ضلع امبکا پور کے سرگجا علاقے میں کچھ مسلم نوجوان کے ذریعے ضرورت مندوں کی مدد کے لیے آگے آنا ایک اچھی کوشش ہے اور ان شرپسندوں کے منہ پر ایک زور دار طمانچہ ہے۔ جب پورا ملک اس مہلک بیماری سے جوجھ رہا ہے تو سب کو مدد کے لیے آگے آنا ہوگا اور انسانیت کی مثال پیش کرنی ہوگی۔