اردو

urdu

ETV Bharat / state

لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کی اہیل - کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن

بلاسپور کے رکن اسمبلی نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر وزیر اعلی کو خط لکھا ہے۔ رکن اسمبلی شیلیش پانڈے نے خط میں 30 اپریل تک لاک ڈاؤن بڑھانے کی اپیل کی ہے۔

لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کی اہیل
لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کی اہیل

By

Published : Apr 10, 2020, 3:17 PM IST

ملک بھر میں کورونا وائرس کے بڑھتے انفیکشن کی وجہ سے 14 اپریل تک لاک ڈاؤن ہے۔

وہیں ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بلاسپور کے رکن اسمبلی شیلیش پانڈے نے وزیر اعلی سے خط لکھ کر اپیل کی ہے کہ 'عوام کی حفاظت کے لئے لاک ڈاؤن کی مدت کو 30 اپریل تک بڑھا دیا جائے۔'

ساتھ ہی رکن اسمبلی نے کہا کہ' محکمہ صحت کے پورے عملے نے بلاس پور میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی نگرانی کی۔ مریضوں کا علاج بھی بہت اچھے سے کیا گیا۔ ایسی صورتحال میں لاک ڈاؤن کی مدت کو آگے بڑھانے سے لوگ زیادہ محفوظ رہیں گے۔ اسی لئے آج میں نے وزیر اعلی بھوپش بگھیل کو خط لکھا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details