اردو

urdu

ETV Bharat / state

'بچے کورونا کے خلاف بیداری پیدا کر رہے ہیں' - چھتیس گڑھ میں لاک ڈاؤن

ریاست چھتیس گڑھ کے ریاستی وزیر ٹی ایس سنگھ دیو نے ایک ویڈیو ٹویٹ کرکے کورونا وائرس سے آگاہ کیا ہے۔ وزیر نے ٹویٹ میں ویڈیو کی تعریف بھی کی ہے۔

'بچے کورونا کے خلاف بیداری پیدا کر رہے'
'بچے کورونا کے خلاف بیداری پیدا کر رہے'

By

Published : Apr 17, 2020, 11:54 AM IST

ایک طرف جہاں حکومتیں لوگوں کو کورونا وائرس کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہیں کچھ بچے بھی اس میں اپنا تعاون دے رہے ہیں۔ بچے ویڈیو کے زریعہ یہ سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کس طرح ایک شخص سے دوسرے میں کورونا وائرس پھیلتا ہے۔

ریاستی وزیر صحت ٹی ایس سنگھ دیو نے ایک ایسی ہی ویڈیو ٹویٹ کی ہے۔

وزیر سنگھ دیو نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'ولیم ورڈز ورتھ نے مشہور تبصرہ کیا تھا کہ' دی چائلڈ از دی فادر آف مین' اور جب میں نے یہ ویڈیو دیکھا تب میں مدد تو نہیں کرسکا لیکن میں اس بات سے اتفاق رکھتا ہوں۔'

ایک طرف کچھ لوگ لاپرواہی برت رہے ہیں، دوسری طرف یہ بچے لوگوں کو آگاہ کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ ویڈیو ان سب لوگوں کے لئے ایک سبق ہے جو سمجھانے پر بھی نہیں سمجھتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details